
تحریک انصاف کراچی کی عوام کے ساتھ ہے، عمران خان
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہو جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج تک کون سا سیاسی رہنما آیا ہے جو اپنی حکومت گرا دیتا ہے جو کہ 70 فیصد پاکستان ہے، یہ حکومت آکشن کے ذریعے آئی ہے، الیکشن کے ذریعے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے آئی ہے جس نے ’20، 25 کروڑ روپے دے کر لوگوں کو خریدا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، جلد ہی سڑکوں پر آنے کا امکان
انہوں نے مزید کہا کہ یہ انھیں آتے ساتھ ہی اندازہ ہوا کہ ان کے پاس تو روڈ میپ ہی نہیں ہے، جو انہوں نے مل کر ملک کے ساتھ کیا ہے وہ دشمن بھی پاکستان کے ساتھ نہیں کرتا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پرویز الٰہی نے ہم سے بھرپور وفاداری نبھائی ہے جبکہ ان پر زور دیا گیا تھا کہ ن لیگ کے ساتھ مل کر انکے وزیر اعلیٰ بن جائیں لیکن وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہے تو ہم بھی اس وفاداری کا جواب دیں گے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پرویزالٰہی اور ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہوجائیں گے اور پی ٹی آئی کا حصہ ہوں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت کے مزید 2 ماہ بھی پاکستان کے لیے تباہ کن ثابت ہوں گے اور انتخابات جتنی جلدی ہوں گے، ملک کے لیے اتنا ہی بہتر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں رجیم چینج کے بعد افغان حکومت نے ٹی ٹی پی کو پاکستان جانے کا کہا تھا، غنی حکومت ٹی ٹی پی کی سرپرستی کرتی تھی، ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان پر حملے کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں نگران سیٹ اپ کے لیے واپس جاسکتے ہیں، عمران خان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News