Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈراما ’عہد وفا‘ پر پابندی کی درخواست مسترد

Now Reading:

ڈراما ’عہد وفا‘ پر پابندی کی درخواست مسترد

لاہورہائیکورٹ کی جانب سے ڈراما سیریل ’’عہد وفا‘‘ پر پابندی کی درخواست کومسترد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈراما سیریل ’’عہد وفا‘‘ پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے ڈرامے پر پابندی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار پہلے پیمرا سے رجوع کرے، شنوائی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں ڈراما سیریل ’’عہد وفا‘‘ پر پابندی عائد کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈرامے میں ملک کے سیاستدانوں اور میڈیا کی کردارکشی کی جا رہی ہے، اس سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا مجموعی طور پر منفی تاثر پیدا ہورہا ہے۔

درخواست میں کہاگیا کہ عدالت ’’عہد وفا‘‘  نشر کئے جانے پر پابندی عائد کرے۔

Advertisement

ڈراما سیریل ’’عہدِ وفا‘‘  4 دوستوں کی کہانی ہے، جس میں احد رضا میر، احمد علی اکبر، اسامہ خالد بٹ اور وہاج علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ  زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ ڈراما آئی ایس پی آر کے تعاون اور سیفی حسن کی ہدایت کاری میں بنایاگیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر