پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سماجی رابطے کی ویب سائڈ پر اپنی حالیہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ساری زندگی سرکاری پیسوں پر بیرون ملک علاج کرایا اورعوام کو مختلف ہتھکنڈوں سےکپتان کا ساتھ دینےکے موقف سےپیچھے ہٹانے میں بھی ناکام ہوگئے۔
ساری زندگی سرکاری پیسوں پر بیرون ملک علاج کروانےوالے جب آڈیوز، ویڈیوز، ریاستی جبر، جھوٹے پرچوں، تشدد، میڈیا ٹرائل کرکے بھی عوام کو کپتان کا ساتھ دینےکے اپنے مؤقف سےپیچھے ہٹانے میں ناکام ہوگئے تو اب فلاحی ادارے شوکت خانم ہسپتال کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا، یہاں بھی ناکامی ملے گی۔
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) January 22, 2023
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ اب فلاحی ادارے شوکت خانم اسپتال کے خلاف بھی پروپیگنڈہ شروع کردیا گیا ہے اور انھیں یہاں بھی ناکامی کا سامنا ہوگا۔


















