
جانیے! آپ کی زبان آپ کی صحت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
انسان کی زبان اس کی صحت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟ آئیے اس اسٹوری میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
زبان پر سفید دھبے نمودارہونا
اگر آپ کی زبان پر سفید دھبے نمودار ہیں جو کہ زبان کی اصل رنگت کو تبدیل کر دیتے ہیں، تو یہ دراصل مرے ہوئے سیلز اور بیکٹیریا کی افزائش کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
یہ سفید دھبے باآسانی ختم ہو سکتے ہیں، اس کے لیے اینٹی فنگل پلز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
زبان پر سیاہ رنگ کے دھبے نمودار ہونا
اگر آپ کی زبان پر سیاہ رنگ کے بال نما دھبے نمودار ہو گئے ہیں، تو پریشان نہ ہوں کیونکہ یہ نقصان دہ نہیں ہوتے، البتہ ان کی وجہ سے خوبصورتی خراب ہو سکتی ہے۔
یہ بھی مرے ہوئے سیلز کی افزائش کی وجہ سے نظر آتے ہیں، جبکہ عام طور پر خراب خوراک، ذیابطیس، انفیکشن کی وجہ سے ایسا ہو سکتا ہے۔
زبان پر سفید اور لال دھبے نمودار ہونا
اگر زبان پر سفید اور لال دھبے نمودار ہوئے ہیں، یہ عام طور پر ہونے والے نشانات ہیں، جن پر گھبرانا ضروری نہیں ہے، کیونکہ یہ خود بخود ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
لیکن زبان پر لال سرخ نشانات آنا شروع ہو گئے ہیں، تو یہ خطرے کی گھنٹی ہے، کیونکہ یہ علامت ہے کہ آپ میں آئرن، فولک ایسڈ اور بی 12 کی کمی ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا روزمرہ انجام دی جانے والی معمولی سرگرمیاں بھی ورزش کی طرح افادیت رکھتی ہیں؟
بخار کی وجہ سے بھی یہ نشان آ سکتا ہے۔
اگر آپ کی زبان پر نشان بن رہے ہیں، تو اس میں بھی گھبرانے کی بات نہیں ہے کیونکہ یہ نشان عام طور پر جب آپ سوتے ہیں، تو دانتوں کے بیچ میں زبان آ جاتی ہے، جس کی وجہ سے یہ نشان آ جاتے ہیں۔
سفید گاڑھےدھبے نمودار ہونا
سفید گاڑھےدھبے اگر آپ کی زبان پر بن رہے ہیں، تو یہ بھی علامت ہے کہ آپ کا مدافعتی نظام آپ کے سیلز پر حملہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صحت و غذائیت سے بھرپور کیوی کے بارے میں چند حیران کن حقائق
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News