Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا روزمرہ انجام دی جانے والی معمولی سرگرمیاں بھی ورزش کی طرح افادیت رکھتی ہیں؟

Now Reading:

کیا روزمرہ انجام دی جانے والی معمولی سرگرمیاں بھی ورزش کی طرح افادیت رکھتی ہیں؟

ماہرین کی جانب سے ہمیشہ اس بات کی تاکید کی جاتی رہی ہے کہ صحت مند رہنے کے لیے متوان غذا کے ساتھ ورزش کرنا نہایت ضروری ہے۔ تاہم اب ایک مطالعہ میں کہا گیا ہے کہ روزمرہ انجام دی جانے والے معمولی نوعیت کی سرگرمیاں بھی اس ضمن میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

حال ہی کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ مختصرسی سرگرمی جلد موت کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ باقاعدگی سے ورزش کرنا آپ کوصحت  مند رکھنے کے ساتھ درازی عمر کا باعث بنتی ہے لیکن اس مصروف زندگی میں روزانہ ورزش کے لیے وقت نکالنا اور جم جانا ہر ایک کے لیے ممکن نہیں رہا۔

تاہم ایک تازہ ترین مطالعہ کے اعداد و شماراس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ صحت مند رہنے کو جو فوائد طویل ورزش سےحاصل ہوتے تھے اب اس کے لیے دیرتک ورزش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ دن بھر میں 3 سے 4 منٹ کی بھرپورمختصرترین جسمانی سرگرمیاں بھی اس ضمن میں اسی طرح کی افادیت رکھتی ہیں، اور قبل از وقت موت کے خطرے کو کم کرتی ہیں۔

یہ جاننے کے لیے کہ روزمرہ کی معمولی سرگرمیاں بھی ورزش کے طرح افادیت رکھتی سائنسدانوں نے ایک تحیقیق کی۔ اس مقصد کے لیے انہوں یو کے بائیوبینک سے 25,241 شرکاء کو شامل کیا ان میں 56 فیصد خواتین تھی اور جن کی اوسط عمر 62 برس تھی۔

Advertisement

اس تحقیق میں شامل تمام شرکاء کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی گزشتہ زندگی میں تفریح کی غرض سے جسمانی سرگرمی یا تفریحی چہل قدمی ہفتے میں ایک بار سے زیادہ نہیں کی۔ ماہرین نے تمام شرکاء کی جسمانی سرگرمیوں کو درست انداز میں نوٹ کرنے لیے فٹنس ٹریکرز جو سمارٹ واچز کی طرح دکھائی دیتے تھے ایک ہفتے کے لیے کلائی پر پہننے کے لیے پیش کئے۔

 اس طرح محققین کو شرکاء کی دن بھر کی سرگرمیوں کو درستگی سے نگرانی کرنے کا موقع ملا۔

اس کے بعد محققین نے مطالعہ کے آغاز میں جمع کیے گئے ڈیٹا کو تقریباً سات سال بعد کے اوسطاً شرکاء کے طبی ریکارڈ کے ساتھ تجزیہ کیا۔ ساتھ ہی ایسے عوامل جو اس تحقیق پر اثر انداز ہوسکتے تھے کنٹرول کرنے می محتاط رویہ اختیار کیا جیسے کہ غذا اور تمباکو نوشی۔

حیرت انگیز طور پر، کسی بھی شرکاء نے سخت یا  طویل دورانئے کی  ورزش کرنے کی اطلاع نہیں دی تھی، تاہم تقریباً 89 فیصد نے ٹریکر جو انہیں پہننے کے لیے دیئے گئے تھے ان پر وقفے وقفے سے  جسمانی سرگرمی کو ریکارڈ کیا تھا۔

 ایسی جسمانی سرگرمیاں جو عموماً پر ایک منٹ سے بھی کم وقت تک جاری رہتی ہیں، اور عام طور پر روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہوتی ہے۔ جیسے بچوں اور پالتو جانوروں کے ساتھ کھیلنا، خریداری کرنا، تیزی سے اوپر چڑھنا، یا ٹرین پکڑنے کے لیے دوڑنا شامل ہیں یہی جسمانی سرگرمیاں طویل دورانئے کی ورزش کی طرح افادیت رکھتی ہیں۔

اوسطاً، شرکاء نے روزانہ آٹھ مختصر سرگرمیاں ریکارڈ کیں، جن کی کل تعداد ساڑھے چار منٹ سے بھی کم تھی۔

Advertisement

اس تحقیق سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ روزانہ صرف تین سے چار مختصر سرگرمیاں کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کے ساتھ ساتھ کینسر سے ہونے والی اموات کو 40 فیصد جبکہ دل کی بیماری سے ہونے والی اموات کے خطرے کو بھی 49 فیصد کم کردیتی ہے۔

یہ نتائج حیران کن ہیں خاص کر مختصر وقت میں وقفے وقفے سے شدید جسمانی سرگرمی قلبی صحت کو بہتر بنا سکتی ہیں، جو لمبی عمر کے لیے اہم ترین ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گرمیوں میں مٹکے کے پانی کے یہ حیران کُن فوائد جان لیں!
امراض قلب سے بچنے کے لیے کیلشیم سے بھرپور غذائیں کس وقت لینا بہتر ہے؟
وہ کون سے پیشے ہیں جن میں ملازمت پیشہ افراد دمہ میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر