
کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے تحت ایم بی اے پروگرام میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیاہیں۔
کراچی یونیورسٹی کے تحت ایم بی اے کے ڈیڑھ سالہ اورڈھائی سالہ پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
داخلےکے لئے مارکیٹنگ،ایچ آرایم،فائنانس اینڈ انویسٹمنٹس،اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس، سپلائی چین مینجمنٹ پروجیکٹ اینڈ انڈسٹریل مینجمنٹ کےشعبےشامل ہیں۔
داخلوں کے لئے فارم02 اگست 2019 ءتک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔
داخلہ فارم جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کرکے 1200 روپے کے عوض جمع کرائے جاسکتاہے۔
فارم یوبی ایل بینک کاﺅنٹر واقع سلور جوبلی گیٹ اور یوبی ایل مین کیمپس برانج جامعہ کراچی کے علاوہ یوبی ایل برانچ ناظم آباد چورنگی اور پی آئی ڈی ہاﺅس برانچ میں بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News