
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا کرپشن، چوری اور معیشت کی تباہی کی ذمہ داری کسی اور پر نہیں ڈال سکتا۔
عمران مافیا کرپشن اور نا اہلی کا بو جھ میڈیا پر نہیں ڈال سکتا
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب جن کے گھر روٹی نہیں، اُن کو میڈیا کیا بتائے گا، 18 ماہ میں جن کے روزگار، کاروبار چھن گئے میڈیا انہیں کیا بتائے گا۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت کا ادارہ شماریات آپ کے اٹھارہ ماہ میں ترقی کی شرح 5.8 سے 1.9 فیصد اور مہنگائی کی شرح 3 سے 14 فیصد دکھا رہا ہے، غریبوں کی اٹھارہ ماہ میں ہسپتالوں میں مفت دوائی بند ہوگئی، روپے کی قدر میں 35 فیصد کمی ہوئی۔
عمران صاحب کیا عوام کا کاروبار، روزگار، روٹی میڈیا اور اپوزیشن نے چرائی ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News