Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام ان لیڈرز کو ووٹ ہرگز نہ دیں جن کے پیسے ملک سے باہر ہوں، عمران خان

Now Reading:

عوام ان لیڈرز کو ووٹ ہرگز نہ دیں جن کے پیسے ملک سے باہر ہوں، عمران خان
عمران خان

ہم نے سندھ کے لوگوں کو بھی جاگیردارانہ نظام سے آزاد کروانا ہے،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام ان لیڈرز کو ووٹ ہرگز نہ دیں جن کے پیسے ملک سے باہر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سب سے پہلے ملکی معاشی حالات پر بات کرنا چاہتا ہوں، رجیم چینج کے بعد پتا تھا معیشت خراب ہو گئی تو پھر سنبھالنا مشکل ہو گا، مجھے پتا تھا کہ سیاسی استحکام نہیں ہو گا تو معیشت گر جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے نیوٹرلز کو پہلے ہی آگاہ کیا تھا کہ یہ ہونا ہے، کورونا کے بعد دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا، ہم بڑی مشکل سے بیلنس کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب عدم اعتماد آئی تو پیٹرول 110ڈالر فی بیرل سے اوپر تھا، جب عدم اعتماد جمع ہوئی تھی اس وقت 16.4 ارب ڈالر کے ریزرو تھے، پاکستان کی معیشت پر آرٹیکلز لکھے جا رہے ہیں، میں نے پہلے کہا تھا سازش کامیاب ہونے دی تو حالات خراب ہونگے، جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے ان کے بینک بلینس میں کمی واقع ہو گئی، جن کے ڈالرز باہر پڑے ہوئے ان کی دولت اوپر جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پارٹی کو ووٹ نہ دیں جن کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہوں، آصف زرداری اور نواز شریف کے پیسے باہر کی بینکوں میں پڑے ہوئے ہیں۔

Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 50،50 روپے اضافہ کرے گی، یہ اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے کیلئے اقتدار میں آئے تھے، ہمارے دور میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد تھی، آج 35 فیصد تک جائے گی، ہمارے دور میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد تھی، روپے کی قدر گرنے سے مہنگائی کی شرح 35 فیصد تک جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہونے جا رہی ہے، تنخواہ دار طبقے کیسے ان مہنگائی میں گزارا کریں گے؟ ہمارے دور میں آٹا 60روپے کلو اور اب 150 سے اوپر چلا گیا، ہمارے دور میں پیاز کی قیمت 44 روپے تھی اور آج 230 روپے ہے، حکومت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرنے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بڑی مشکل سے بیلنس کر رہے تھے، جب عدم اعتماد آئی تو پیٹرول 110 ڈالر فی بیرل سے اوپر تھا، پاکستان کی معیشت پر آرٹیکلز لکھے جا رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم جس سے مدد مانگنے جائیں گے، انہوں نے اپنے مطالبات منوانے ہیں، فواد چوہدری کو رات کے اندھیرے میں اٹھایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر