Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کی ترجیح امن وامان کا قیام نہیں صرف سیاسی انتقام ہے، پرویز الہیٰ

Now Reading:

حکومت کی ترجیح امن وامان کا قیام نہیں صرف سیاسی انتقام ہے، پرویز الہیٰ
پرویز الہیٰ

پرویز الہیٰ

مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد آزادانہ حملے کر رہے ہیں اور سیاسی مخالفین کو قید کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے سابق مشیر وسیم خان بادوزئی سابق ایم پی اے چوہدری احسان الحق نے ملاقات کی جس میں سابق اراکین اسمبلی عمر عباس ڈھلوں عمر آفتاب  علی عباس اغا بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ،امن  وامان کے امورپر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گرد آزادانہ حملے کر رہے ہیں اور سیاسی مخالفین کو قید کیا جارہا ہے، حکمرانوں کو ملک کی فکر ہے نہ ہی عوام کی، حکومت کی ترجیح امن و امان کا قیام  نہیں بلکہ صرف  سیاسی انتقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہو یا نگران سیٹ اپ، سب کو صرف فکر ہے کہ عمران خان کو کیسے مائنس کرنا ہے، انتقام کا ایجنڈا رکھنے والے سن لیں عمران خان کا راستہ نہیں روکا جاسکتا، عوام ،عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں حکمران الیکشن میں مقابلہ کرلیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، پی ڈی ایم کی تیرہ جماعتیں بھی ملکر عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، پی ڈی ایم کی جماعتیں بلدیاتی انتخابات سے لیکر عام انتخابات کے ہر محاذ سے بھاگ رہی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ ایک ایک فائل ڈھونڈ کر ہمارے دور کے اقدامات کو منسوخ کرنے میں مصروف ہے،  نگران اڑھائی ماہ کے مہمان ہیں ان کے تمام غیر آئینی اقدامات ریکارڈ ہورہے ہیں، جو جو قانون سے تجاوز کر رہا ہے وہ قانون کے شکنجے میں آکر رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر