Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت سولر سے متعلق سہولت دینے کیلئے پالیسی لا رہی ہے، وزیر توانائی

Now Reading:

حکومت سولر سے متعلق سہولت دینے کیلئے پالیسی لا رہی ہے، وزیر توانائی
وزیر توانائی

حکومت سولر سے متعلق سہولت دینے کیلئے پالیسی لا رہی ہے، وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ حکومت سولر سے متعلق سہولت دینے کے لیے پالیسی لا رہی ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے  وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ سولر پینل پر کوئی ڈیوٹی عائد نہیں ہے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ہم تین حصوں  پر کام کر رہے ہیں ۔سولر کو فوسل فیول کے متبادل کے طور پر لانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلنگ بہتر ہونے سے بجلی فراہمی میں مزید اضافہ کیا جائے گا، خرم دستگیر

انہوں نے کہا کہ  ملک کے دیہاتی علاقوں میں ایک سے چار میگا واٹ کے سولر دینے جا رہے ہیں، اس سے وہاں بجلی مہیا ہوگی جہاں بجلی کم ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر توانائی نے مزید  کہا کہ  وفاقی حکومت کی تمام عمارتوں کو سولر پر تبدیل کر رہے ہیں، اس سے بجلی کی قیمت میں کمی آئے گی۔

خرم دستگیر نے کہا کہ  نیپرا نے کے الیکٹرک کو 43 روپے کا ٹیرف دیا ہے۔ کراچی کے شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر بیس روپے کا ریلیف مہیا کر رہے ہیں۔

ان  کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ چند ہفتوں میں ایوان کو کے الیکٹرک کے ساتھ ری کنسیلیشن کی اپ ڈیٹ بتاؤں گا۔

مزید پڑھیں: اگلے تین سالوں میں ہم بجلی سولر سے فراہم کرینگے، خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ  کے الیکٹرک تھر میں خود پلانٹ لگائے تاکہ کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی مل سکے۔ کے الیکٹرک کے ذمہ بہت بڑی رقم واجب الادا ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ  کے الیکٹرک کے ساتھ تنازعات کے لیے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے۔ ٹاسک فورس سے متعلق واضح ڈیڈ لائن موجود نہیں ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ  پہلی ترجیح کے الیکٹرک کی قانونی بحالی ہے۔کے الیکٹرک کے ساتھ 2015 سے معاہدہ نہیں  ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر