Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ ریکھاکاامیتابھ بچن کی تصویرکیلئےدلچسپ جملہ

Now Reading:

اداکارہ ریکھاکاامیتابھ بچن کی تصویرکیلئےدلچسپ جملہ

بالی ووڈ کی سدا بہاراداکارہ ریکھا نے ایک تقریب کے دوران  بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچّن کی پینٹنگ کے سامنے اپنی تصویر بنوانے سےانکار کردیا، صرف یہی نہیں بلکہ  نامور اداکارہ نےمذکورہ جگہ کوبھی ’‘ ڈینجر زون‘ قراردے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ ریکھا کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ریکھا معروف بھارتی فوٹوگرافر دبو رتنانی کے ایک ایونٹ میں موجود ہیں اور اِس ایونٹ میں ان کے ہمراہ فوٹوگرافر کی بیٹی بھی ہیں۔

ایونٹ میں فوٹوگرافر کی بالی ووڈ کے نامی گرامی فنکاروں کی لی ہوئی تصاویر آویزاں کی گئیں ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریکھا ایک ایک کرکے ان تصاویر کے ساتھ فوٹو سیشن کرواتی نظر آرہی ہیں۔

 ریکھا جیسے ہی شہنشاہِ بالی ووڈ بگ بی کی تصویر تک پہنچتی ہیں ،اسی لمحے وہاں سے ڈینجر زون کہتی ہوئی واپس آجاتی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/B8s4x92jhJd/?utm_source=ig_embed

Advertisement

بھارتی میڈیا کے مطابق ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ریکھا نےاس سے پہلے بھی  امیتابھ بچّن کی پینٹنگ کے ساتھ تصویر بنوانے سے گریز کیا تھا۔

https://www.instagram.com/p/BtNgo5BDQCK/?utm_source=ig_embed

واضح رہے کہ ماضی میں ریکھا اور امیتابھ بچّن نے بہت سی مشہور بھارتی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور اُن کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا تھا جو صرف اسکرین کی حد تک ہی نہیں بلکہ دونوں اداکارنجی زندگی میں بھی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔

اِن کی مشہور فلموں میں’مسٹر نٹور لال‘، ’مقدرکا سکندر‘، ’نمک حرام‘، ’دو انجانے‘، ’خون پسینہ اور سلسلہ‘ اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر