
خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، شیخ رشید
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے این اے 62 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک اہم ٹوئٹ سامنے آیا جس میں انہوں نے عمران خان کی ہدایت پر راولپنڈی کے حلقہ این اے 62 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کے خلاف تھانہ مری میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا
سماجی رابطے کی سائٹ پر انہوں نے لکھا ہے کہ ’میں جعلی ایف آئی آر اور مقدموں سے نہیں ڈرتا، اصلی اور نسلی ہوں اور چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں‘۔
میں جعلی ایف آئی آر اور مقدموں سے نہیں ڈرتا۔اصلی اور نسلی ہوں چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔کل صبح آٹھ بجے ایف ایٹ کچہری اسلام آباد میں پیش ہوں گا۔عمران خان کی ہدایت کے مطابق این اے 62 سے میں خود اور این اے 60 سے شیخ راشد شفیق الیکشن لڑیں گے#ReleaseSheikhRasheed
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 3, 2023
شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ’کل آٹھ بجے ایف ایٹ کچہری اسلام آباد میں پیش ہوں گا اور عمران خان کی ہدایت کے مطابق این اے 62 سے الیکشن لڑوں گا جب کہ شیخ راشد شفیق این اے 60 سے الیکشن لڑیں گے‘۔
واضح رہے کہ 02 فروری بروز جمعرات کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔
شیخ رشید کے خلاف سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کیخلاف غیراخلاقی الفاظ کا استعمال، شیخ رشید پر کراچی میں مقدمہ درج
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کے بیان پر شیخ رشید کے خلاف مقدمے میں محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
فیصلے کے مطابق عدالت نے پراسیکیوٹر کی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News