سندھ میں بربریت کی داستان رقم کی جارہی ہے، حلیم عادل شیخ
قائد حزبِ اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کے لئے اپنی جان داؤ پر لگا چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزبِ اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ کپتان کی کال پر پوری پارٹی اور پوری قوم تیار ہے، ہم جیل بھرو تحریک کیا اپنی جانیں دینے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کو بڑا شوق تھا گرفتاریاں کرنے کا اور جھوٹے مقدمات بنانے کا لیکن ہمیں اس ملک اور ہماری نسلوں کے لئے خون کا نذرانہ بھی دینا پڑا تو ہم تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ 13جماعتیں ہوں یا 3 دھڑے، جمع ہو کر بھی نہیں جیت سکتے، حلیم عادل شیخ
قائد حزبِ اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ عمران خان قوم کے لئے اپنی جان داؤ پر لگا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
