Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب نے شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہ ہونے کا بیان دے دیا

Now Reading:

نیب نے شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہ ہونے کا بیان دے دیا
احتساب عدالت لاہور

منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں نیب نے عدالت میں شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہ ہونے کا بیان دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہبازشریف کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

نیب کی جانب سے تفتیشی افسر نے شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہ ہونے کا بیان دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ترامیم کی روشنی میں ہمیں ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔

ایڈووکیٹ امجد پرویز نے نیب کے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ واضح بات بتائیں جس پر تفتیشی افسر نیب نے کہا کہ چئیرمین نیب نے ابھی وارنٹ گرفتاری منسوخ نہیں کیے لیکن گرفتاری بھی مطلوب نہیں۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ تفتیشی افسرکے بیان کی روشنی میں کیس کو بحث کے لیے رکھ لیں جس پرفاضل جج نے ریمارکس دیے کہ نیب نے ابھی تلوار لٹکائی ہوئی ہے۔

Advertisement

نیب کے تفتیشی نے کہا کہ پہلے ہم نے ملزم ہارون یوسف کا کرداربے نامی دار لکھا تھا، ترمیمی قانون کے تحت نئی رپورٹ 17 فروری تک دینی ہے۔

فاضل جج احتساب عدالت نے سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر