منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں نیب نے عدالت میں شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہ ہونے کا بیان دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہبازشریف کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔
نیب کی جانب سے تفتیشی افسر نے شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہ ہونے کا بیان دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ترامیم کی روشنی میں ہمیں ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔
ایڈووکیٹ امجد پرویز نے نیب کے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ واضح بات بتائیں جس پر تفتیشی افسر نیب نے کہا کہ چئیرمین نیب نے ابھی وارنٹ گرفتاری منسوخ نہیں کیے لیکن گرفتاری بھی مطلوب نہیں۔
امجد پرویز ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ تفتیشی افسرکے بیان کی روشنی میں کیس کو بحث کے لیے رکھ لیں جس پرفاضل جج نے ریمارکس دیے کہ نیب نے ابھی تلوار لٹکائی ہوئی ہے۔
نیب کے تفتیشی نے کہا کہ پہلے ہم نے ملزم ہارون یوسف کا کرداربے نامی دار لکھا تھا، ترمیمی قانون کے تحت نئی رپورٹ 17 فروری تک دینی ہے۔
فاضل جج احتساب عدالت نے سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News