Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحت کے شعبے میں بہتری کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں، عبدالقادر پٹیل

Now Reading:

صحت کے شعبے میں بہتری کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں، عبدالقادر پٹیل
عبدالقادر پٹیل

صحت کے شعبے میں بہتری کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں، عبدالقادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر صحت  کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود پر یقین رکھتی ہے تاہم صحت کے شعبے میں اصلاحات کو یقینی بنایا جارہا ہے  کیونکہ بہترین اور معیاری علاج عوام کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کی کارکردگی کو مزیز بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہیں جبکہ معیاری اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشکل کی گھڑی میں ہم سب کو مل کر اپنا کردار کرنا ہوگا، عبدالقادر پٹیل

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی ہسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب ترجمان وزارت صحت نے بتایا ہے کہوزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر پولی کلینک ہسپتال میں انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت پولی کلینک اسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 128 سلائس سی ٹی سکین نصب کر دی گئی ہے جبکہ سٹیٹ اف ارٹ تھری ڈی میمو گرافی مشین بھی انسٹال کر دی گئی ہے۔

اسٹیٹ آف آرٹ مشین کی وجہ سے کینسر کے تشخیصی نظام میں بہت بہتری آئے گی اسکے علاوہ چھاتی کے کینسر کی اسکریننگ کی کمی پوری کر دی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر