وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کوئی بھی دباﺅ یا ہرتال ہمیں اصلاحات کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی، پیچھے ہٹنا ملک و قوم سے غداری ہو گی۔
اسلام آباد میں گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی تقسیم انعامات کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات کو برآمدی صنعتوں کے حوالہ سے گولڈن ٹرائی اینگل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اقتصادی استحکام و اصلاحات اور ٹیکس کی بنیاد میں وسعت کیلئے کوئی بھی دباﺅ قبول نہیں کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کرتے ہوئے خودکار نظام لایا جائے گا، اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایک مؤثر اور فعال پالیسی کے ساتھ کریک ڈاﺅن کیا جائے گا، اس حوالہ سے تمام فریقین اور سکیورٹی ایجنسز کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے تاجر برادری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انڈسٹری نہیں چلے گی تو ملک پر جو قرضا چڑھایا گیا ہےوہ کیسے ادا ہوگا، ہم تاجروں ،صنعت کاروں کے لیے آسانی پیدا کررہے ہیں۔
دوسری جانب عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا 70 فیصد ٹیکس 300 کمپنیاں دے رہی ہیں۔
ٹیکس کی ادائیگی پر ویزر اعظم کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ کی آبدی میں صرف 15 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں، ایک سال میں جوٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے اُس کا آدھا حصہ قرضوں کےسود میں چلا گیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
