
ڈیری مافیا نے حکومتی رٹ کو پھر چیلنج کرتے ہوئے دودھ کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیری مافیا نے 11 فروری بروز ہفتہ سے دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: چینی سائنسدانوں نے کلوننگ کے ذریعے 18 ٹن دودھ دینے والی ’سپر گائے‘ بنا لی
20 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد دودھ کی فی لیٹر قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 210 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔
ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کے صدر شاکر گجر کا کہنا ہے کہ ہم 11 فروری سے دودھ کی قیمتوں میں 20 روپے کا اضافہ کر رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں: دودھ کی مختلف اقسام صحت کے لیے مفید ہیں یا مضر؟ماہرین کیا کہتے ہیں
یاد رہے کہ ایک مہینہ قبل بھی ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں کمشنر کراچی کے احکامات کو مسترد کرتے ہوئے 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔
اس وقت دودھ کی سرکاری قیمت 160 روپے فی لیٹر ہے۔
اضافے کے بعد فی من دودھ کی قیمت 6113 روپے سے بڑھ کر 6862 روپے ہوجائے گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News