Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 5: ملتان کے سلطانوں کو 8 وکٹوں سے شکست

Now Reading:

پی ایس ایل 5: ملتان کے سلطانوں کو 8 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل فائیو کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا۔

ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 41 رنز پر گری جس میں شان مسعود 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ملتان کی طرف سے دیگر کھلاڑیوں میں ذیشان اشرف نے 50 رنز، شاہد آفریدی 11، معین علی 10، خوشدل شاہ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ روسو کوئی رن نہ بناسکے اور پویلین لوٹ گئے۔

ملتان سلطانز نے تمام اوورز کھیلتے ہوئے 164 رنز اسکور کیے اور مخالف ٹیم کو فتح کے لیے 165 رنز کا ہدف دے دیا جب کہ بالنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بالر عماد بٹ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 165 رنز کا ہدف 17 اوورز میں حاصل کرلیا۔ لیونک رونکی نے 74، کولن منرو نے 50 اور ڈیوڈ میلان نے 35 رنز اسکور کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر