آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 روزہ دورے پرمراکش میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اہم ملاقاتیں کیں ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی ملاقاتوں میں پاک مراکش سکیورٹی تعاون، مشترکہ تربیت اور انسداد دہشتگردی میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملٹری کالج میں ابھرتے ہوئے سکیورٹی ماحول اور درپیش مشکلات میں پاکستان کے کردار پر اظہار خٰیال کیا۔
آرمی چیف کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہناتھا کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں مراکش کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خطے میں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کی تفصیلات بھی بیان کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ کے طور پر اہم کردار ادا کیا اور بڑی قربانیاں دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
