Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی جیل بھرو تحریک میں خواتین بھی حصہ دار، گرفتاریاں دینے کا حلف اٹھالیا

Now Reading:

عمران خان کی جیل بھرو تحریک میں خواتین بھی حصہ دار، گرفتاریاں دینے کا حلف اٹھالیا
جیل بھرو تحریک

عمران خان کی جیل بھرو تحریک میں خواتین بھی حصہ دار، گرفتاریاں دینے کا حلف اٹھالیا

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل بھرو تحریک میں خواتین بھی حصہ دار بن گئیں ہیں جس کے تحت  گرفتاریاں دینے کا حلف اٹھالیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پارٹی کی خواتین کی ملاقات ہوئی جس دوران جیل بھرو تحریک کا حصہ بننے اور رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دینے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آگیا

بعدازاں جیل بھرو تحریک میں صفِ اوّل میں کردار ادا کرنے اور ملک بھر سے گرفتاریاں دینے کا حلف اٹھایا  اور کہا کہ قوم کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 25 مئی کے اسلام آباد لانگ مارچ میں خواتین نے بدترین ریاستی جبر کا پوری ہمت سے سامنا کیا تھا  اور ہمیشہ کیطرح جیل بھرو تحریک میں بھی صف اوّل میں کردار ادا کرنا چاہیں گی۔

Advertisement

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف کیجانب سے خواتین کارکنان کے جوش و جذبے کو بھرپور انداز میں سراہا گیا اور کہا کہ پرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خواتین کارکنان نے سیاسی جدوجہد کے ہر مرحلے پر نہایت مؤثر کردار ادا کیا ہے جبکہ قومی سطح پر ذہن سازی اور سیاسی مکالمے میں خواتین کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے تاہم خواتین کارکنان حقیقی آزادی کا پیغام گھر گھر لیکر جائیں اور قوم کو قانون کی بالادستی کیلئے تیار کریں۔

واضح رہے کہ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں  پارٹی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار گرفتاریاں نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

ذرائع نے بتایا تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ  امیدوار اپنی انتخابی مہم پر توجہ دیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی امیدواروں کو فیصلے سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، بروقت ضرورت جیل بھرو تحریک میں مرکزی اور صوبائی رہنماؤں سمیت کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر