Advertisement
Advertisement
Advertisement

شعیب ملک اور عماد وسیم نے پی ایس ایل 8 میں ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Now Reading:

شعیب ملک اور عماد وسیم نے پی ایس ایل 8 میں ریکارڈ اپنے نام کرلیا
شعیب ملک اور عماد وسیم نے پی ایس ایل 8 میں ریکارڈ اپنے نام کرلیا

شعیب ملک اور عماد وسیم نے پی ایس ایل 8 میں ریکارڈ اپنے نام کرلیا

شعیب ملک اور عماد وسیم نے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کا آغاز ہوگیا ہے جس میں گزشتہ روز کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوا۔

عماد وسیم کی قیادت میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست فیصلہ ثابت نہ ہوسکا کیونکہ پشاور زلمی نے پہلی اننگز میں 199 رنز جڑ دیے۔

پہلی بار پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے بابر اعظم نے 46 گیندوں پر 68 رنز بنائے جس میں 7 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔

اسٹار پرفارمر ٹاپ کوہلر کیڈمور نے 50 گیندوں پر 92 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں ان کے 7 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔

Advertisement

جواب میں کراچی کنگز کی ابتدا خراب رہی، اوپنر شرجیل خان گولڈن ڈک پر واپس پویلین لوٹ گئے جب کہ میتھیو ویڈ نے شاندار آغاز فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن بعد میں وہ بھی جمی نیشم کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

Advertisement

ایک موقع پر میچ کافی حد تک پشاور زلمی کے حق میں چلا گیا لیکن پھر کراچی کنگز نے میچ میں شاندار واپسی کی، کپتان عماد وسیم اور شعیب ملک نے ایک زبردست شراکت داری قائم کی جس نے کافی حد تک میچ کو بدل دیا۔

عماد وسیم نے 47 گیندوں پر 80 رنز اسکور کیے جس میں 7 چوکے اور 4 زبردست چھکے شامل تھے جب کہ شعیب ملک نے بھی ایک اہم اننگز کھیلی۔

انہوں نے 34 گیندوں پر 52 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور دو چھکے شامل تھے جب کہ پشاور زلمی نے میچ بہت اچھا ختم کیا اور 2 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔

عماد وسیم اور شعیب ملک کی جوڑی پی ایس ایل کی تاریخ میں پانچویں وکٹ پر سب سے زیادہ شراکت کا ریکارڈ بنانے والی جوڑی بن گئی ہے۔

شعیب اور عماد نے 131 رنز کی شراکت قائم کی جب کہ اس سے قبل اے بی ڈی ویلیئرز اور ڈیوڈ ویز نے 2019 میں 96 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

علاوہ ازیں 2017 میں کیون پیٹرسن اور سرفراز احمد نے 101 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر