Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا سنسنی خیز میچ، فتح ایک رن سے لاہور قلندرز کے نام

Now Reading:

لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا سنسنی خیز میچ، فتح ایک رن سے لاہور قلندرز کے نام

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطان کو اس کے گھر میں صرف 1 رن سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تماشائیوں سے بھرے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن 8 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی.

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور مرزا بیگ نے اننگ کا آغاز کیا، دونوں بیٹسمینوں کے درمیان 61 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی۔

مرزا بیگ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ فخر زمان نے ایونٹ کی پہلی نصف سنچری اسکور کی، وہ 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

لاہور قلندرز شائے ہوپ اور سکندر رضا نے 19،19 رنز بنائے، جبکہ حسین طلعت نے 20 رنز بنائے۔

ملتان سلطان کے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود اور کپتان محمد رضوان نے اننگ کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 100 رنز جوڑے۔

شان مسعود 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔

ڈیوڈ ملر نے 25 رنز کی اننگ کھیلی، جبکہ ملتان سلطانز کی امید کیرون پولارڈ 19 رنز بنا کر آخری اوور میں رن آؤٹ ہو گئے۔

ملتان سلطانز کو آخری دو گیندوں پر 12 رنز درکار تھے، خوشدل شاہ دو چوکے لگا سکے، لاہور قلندرز نے یہ سنسنی خیز میچ صرف ایک رن سے جیت کر ایونٹ میں پہلی فتح درج کرا دی۔

Advertisement

اسکواڈ

لاہور قلندرز: فخر زمان، طاہر بیگ، شائی ہوپ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، لائم ڈاسن، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی(کپتان)، حارث رؤف، زمان خان

ملتان سلطانز: محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوش دل شاہ، عقیل حسین، اسامہ میر، ثمین گُل، شاہنواز دہانی، احسان اللہ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیمپئنز ٹرافی، بھارتی ٹیم کے انکار پر پاکستانی حکومت نے سخت مؤقف اپنا لیا
بیس بال ٹیم نے پاکستان کا نام روشن کیا اور سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا، محسن نقوی
سیریز جیتنے پر پوری قوم کو مبارک ہو، کپتان محمد رضوان
پاکستان کی 22 سال بعد آسٹریلیا کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں تاریخی فتح
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار
پاکستان کے بلال احمد نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر