Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان چاہتے ہیں کہ عدالتی کارروائی زمان پارک میں چلے، عطا تارڑ

Now Reading:

عمران خان چاہتے ہیں کہ عدالتی کارروائی زمان پارک میں چلے، عطا تارڑ
عطا تارڑ

عمران خان چاہتے ہیں کہ عدالتی کارروائی زمان پارک میں چلے، عطا تارڑ

معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ عدالتی کارروائی زمان پارک میں چلے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی کوشش تھی کہ کیس نہ چلے، ان کو سمجھ نہیں آ رہی کہ آج وہ میڈیکل رپورٹ کہاں سے بنوائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو گھر بیٹھ کر ریلیف لینے کی عادت ہو گئی ہے، ان کی کون سی ٹانگ ہے جو 4 ماہ سے ٹھیک نہیں ہورہی؟ ان کو ضمانت کیلئے عدالت جانا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے توشہ خانہ تحائف فروخت کر کے کرپشن کی، عطا تارڑ کا الزام

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا تھا کہ محمد خان بھٹی کی گرفتاری کا واویلا کررہے ہیں، یہ گرفتار نہیں ہوئے، ان کو ان لوگوں نے روپوش کرایا ہوا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کیس سے بچنے کیلئے محمد خان بھٹی کی گرفتاری کا ڈراما کیا گیا۔ 60 سے 70ارب روپے کا گھپلا کیا گیا، عمران خان آئیں بائیں شائیں کرنے کے بجائے عدالت میں پیش ہوں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ فرح گوگی کے ریڈوارنٹس کیلئے خط لکھا ہے، فرح گوگی کو پاکستان آکر کیسز کا سامنا کرنا چاہیے، عمران خان کا دامن صاف ہے تو فرح گوگی کو پاکستان لائیں، انکو پاکستان لائے تو وہ فرفر بولے گی، انہوں نے بات کی تو عمران خان کیلئے مسئلہ بن جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر