Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران میں کورونا وائرس، ہزاروں زائرین پاک ایران بارڈر پر پھنس گئے

Now Reading:

ایران میں کورونا وائرس، ہزاروں زائرین پاک ایران بارڈر پر پھنس گئے
زائرین

چین کے بعد ایران میں  بھی کورونا وائرس شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کے باعث  ہزاروں  زائرین پاک ایران بارڈر پر پھنس گئے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور  کے ترجمان کے مطابق ہزاروں زائرین کی پاکستان واپسی  اور کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے  وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر الطاف، سیکرٹری مذہبی امور میاں محمد مشتاق بورانہ، جید شیعہ علماء،  وفاق المدارس کے نمائندگان، ایران عراق زیارات کے منتظمین اور قافلہ سالاروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایران میں کورونا وائرس کی اطلاعات کے باعث پاکستانی زائرین کو وبا ءسے بچاؤ، احتیاطی اقدامات، اور سفری ہدایات سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس  میں فیصلہ کیا گیا کہ جید علماء کرام اور قافلہ سالار زائرین کو حکومتی عملے سے مکمل تعاون کے  لیےقائل کریں۔

Advertisement

کورونا وائرس کو روکنے کے امکانات کم ہورہے ہیں، عالمی ادارہ صحت

وزارت مذہبی امور نے اجلاس کے شرکاء  کو بریفنگ  میں کہا کہ پاکستان کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام شعبہ ہائے زندگی اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ کورونا وائرس خطرناک وبا ءکی صورت میں پھیل رہی ہے۔

نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے علما کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو مدنظر رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس  حوالے سے اپنے ایران جانے والے زائرین کو آگاہی کا پیغام دینا چاہتے ہیں،زائرین ہوں یا تاجر، ایران کے سفر حتی الامکان گریز کیا جائے۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مدارس، خطبہ جمعہ اور مجالس میں عوام کو آگاہی دی جائے۔لوگوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ بھی کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

نور الحق قادری نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمسایہ ممالک ایران اور چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ایرانی حکام کے ساتھ 3 دن سے پالیسی بنا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر