Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر پنجاب سے کامران ٹیسوری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

Now Reading:

گورنر پنجاب سے کامران ٹیسوری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سے کامران ٹیسوری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جہاں گورنر پنجاب نے گورنر سندھ کو پنجاب میں خوش آمدید کہا۔

تفصیلات کے مطابق بلیغ الرحمان اور کامران ٹیسوری نے ملاقات کے دوران ملکی سیاست اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کراچی پولیس چیف کے آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی۔

گورنر بلیغ الرحمان نے رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں کو  دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement

گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا، سب کو متحد ہو کر ملک کو ایک بار پھر دہشت گردی کے عفریت سے بچانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت  بے پناہ معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، ملک کی معیشت کو ایک بار پھر ازسر نو مضبوط کرنا ہو گا۔

Advertisement

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مل جل کر بیٹھ کر ایک ایسا راستہ نکالنا ہے جہاں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے بڑا چیلنج دنیا میں پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس آفس حملہ؛ پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 شہید، تمام دہشت گرد جہنم واصل

واضح رہے کہ جمعے کی شب کراچی پولیس آفس پر ہونے والے حملے میں تمام دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید اور 18 زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوابی ایکشن کے دوران 1 دہشت گرد عمارت کی چوتھی منزل پر جبکہ 2 چھت پر مارے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر