Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کو گرفتار کرنے کا معاملہ، ایف آئی اے کی 4 رکنی ٹیم تشکیل

Now Reading:

عمران خان کو گرفتار کرنے کا معاملہ، ایف آئی اے کی 4 رکنی ٹیم تشکیل
ممنوعہ فنڈنگ کیس

ممنوعہ فنڈنگ کیس، فیصلہ سنانے سے روکنے کے حکم میں 28 فروری تک توسیع

سابق وزیراعظم اور سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے لاہور کی 4 رکنی ٹیم تشکیل کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ایف آئی اے ٹیم مقامی پولیس کی مدد سے عمران خان کو گرفتار کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان لاہور ہائی کورٹ جانے کے لیےتیار ہیں، اسدعمر

ذرائع کے مطابق عمران خان کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد سے آئی ہوئی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا، اس سلسلے میں ایف آئی اے اور پولیس نے تیاری مکمل کر لی ہے جبکہ پولیس کو ایف آئی اے کی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ گرفتاری کے موقع پر وکلا سے تصادم کی صورتحال پیدا نہ ہو، اس کے لئے ایف آئی اے اور پولیس کے اعلی حکام نے اس سلسلے میں وکلا کی مختلف تنظیموں سے بھی مشاورت  مکمل کرلی ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کو ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر گرفتار کرنے کا امکان ہے تاہم کارکنوں کے ردعمل کے سبب عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کرنے سے گریز  کیا جائیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر