
فرخ حبیب کا ایف آئی اے کے سامنے ذاتی طور پر پیش نہ ہونے کا فیصلہ
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آج شام 5 بجے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عمران خان شام 5 بجے عدالت میں پیش ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور آج بھی سیکیورٹی خدشات کے باوجود وہ عدالت کے سامنے پیش ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت معمولی حالات نہیں،ان کی جان پر دوبارہ حملے کا خطرہ ٹلا نہیں اور ان کی جان پر دوبارہ حملے کا خطرہ ٹلا نہیں ہے جبکہ سیکورٹی خدشات کے حوالے سے عمران خان خود اظہار کر چکے ہیں ۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گاڑی لاہور ہائیکورٹ کے اندر گئی ہے ، بلاول کی گاڑی اندر گئی تھی لیکن عمران خان کی گاڑی احاطہ عدالت جانےکی اجازت نہیں دی گئی۔
ان کاکہنا تھا کہ آج عمران خان کی سیکورٹی کی گارنٹی کوئی نہیں دے رہا ہے، انتظامیہ نظر نہیں آ رہی ہے اور اس حکومت سے کوئی توقع نہیں ہے جبکہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا اب ان کی ذمہ داری ہے ۔
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت سے متعلق کیس میں عمران خان کو پانچ بجے تک پیش ہونے کی مہلت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں دستخط میں فرق کے معاملے میں عمران خان کی عدالت پیشی کےکیس کی جسٹس طارق سلیم شیخ سماعت کر رہے ہیں۔
عمران خان کے وکیل نے ٹریفک کی وجہ سے تاخیر سے پیش ہونے پر معذرت کرتے ہوئے اپنے دلائل پیش کیے۔
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم کےمطابق سیکیورٹی معاملات کے لیے آئی جی سے ملاقات کی۔ ہم نے عمران خان کی آمد پر مال روڈ کو کلیئر کرنے کا کہا ۔رجسٹرار ہائیکورٹ نے مسجد گیٹ سے عمران خان کی گاڑی کو آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
عدالت نے عمران خان کو پیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہوئے شام 5 بجے طلب کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News