
کراچی کےمختلف علاقوں میں بونداباندی سےموسم خوشگوارہوگیا۔شہرکے مختلف علاقوں میں علی الصبح بوندا باندی نے موسم کی رت ہی بدل دی۔
تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کاسلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے علاقےگلشن، گلستان جوہر، ملیر،شاہ فیصل، لانڈھی،کورنگی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گارڈن سمیت متعددعلاقوں میں بوندا باندی نےموسم سہاناکردیا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ کراچی میں اگلے 24گھنٹوں کےدوران مطلع ابرآلود رہے گا۔ شہر میں 18 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ جولائی کےآخری ہفتےمیں شہرمیں تیزبارش کاامکان ہے،شہر میں مون سون بارشوں کا آغازجولائی کے آخری ہفتےاوراگست سےہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران مزید بارشوں کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بادل برسنے کاامکان ہے۔
مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
رواں ہفتےکےدوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں کے ساتھ مزید مون سون بارشوں کی بھی پیشگوئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، قلات بہاولپور، ہزارہ ، کوہاٹ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News