Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصر کے سابق صدرحسنی مبارک انتقال کرگئے

Now Reading:

مصر کے سابق صدرحسنی مبارک انتقال کرگئے

مصر کے سابق صدرحسنی مبارک کا 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

مصرکےچوتھے صدرحسنی  مبارک نے 30 جنوری تک مصر پر حکمرانی کی ، اس سے پہلے کہ انہیں 25 جنوری کو ہونے والے انقلاب کے نتیجے میں 11 فروری 2011 کو استعفی دینے پر مجبور کیا گیا تھا۔

حسنی مبارک اور انکے بیٹوں کو 24 مئی 2011میں مظاہرین کے قتل اور کرپشن کے الزمات پر کیسز کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ تاہم 19 اگست 2013 کووہ خود پر لگے کرپشن کے الزامات سے بری ہوگئے تھے۔

حسنی مبارک نے صدر بننے سے قبل مصری ائیر فورس میں کمانڈر کی خدمات بھی سرانجام دیں۔

حسنی مبارک نے انور سادات کو قتل کیے جانے کے بعد صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔

Advertisement

حسنی مبارک کو 2013 میں ضمانت ملنے کے بعد طرہ جیل سے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ان کو 2012 میں فروری 2011 میں مظاہرین کو سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک کروانے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اس سزا کے بعد ایک اور مقدمے میں جج نے مئی 2015 میں فیصلہ سنایا کہ حسنی مبارک کو حراست سے رہا کیا جا سکتا ہے۔

تاہم صدر عبدالفتح السیسی کی حکومت عوامی ردعمل کے خوف سے ان کو رہا کرنے کے حق میں نہیں تھی۔

صدر عبدالفتح السیسی حسنی مبارک کے دور اقتدار میں ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ تھے اور انھوں نے سنہ 2013 میں محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر