Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئین کی بالادستی کے لئے آخری حد تک جائیں گے، فواد چوہدری

Now Reading:

آئین کی بالادستی کے لئے آخری حد تک جائیں گے، فواد چوہدری
فواد چوہدری

عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانا ناقابل معافی ہے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین کا تحفظ ہر پاکستانی کا فرض ہے اور آئین کی بالادستی کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان آج 4 مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہونگے۔

انہوں نے کہا یہ جو حاضریاں ہیں یہ عمران خان کے لئے ازخود ایک بہت بڑا سیکیورٹی ٹھریٹ ہے جبکہ پہلے ان پر ایک قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے اور اب عدالت میں پیشی سے نا صرف عمران خان بلکہ ان کے ساتھ آنے والے ہزاروں لوگوں کی سیکیورٹی کو خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملات باآسانی ویڈیو لنک پر ہوسکتے تھے لیکن مجھے نہیں سمجھ آرہی کہ کیوں عمران خان کو ایکسپوز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ان پر ایک اور حملہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں پاکستان کے آئین کا مقدمہ چل رہا ہے، فواد چوہدری

Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی عدالت میں حاضری پر تحریک انصاف کو شدید تشویش ہے کیونکہ ان کو ایسے مقامات پر بلایا جارہا ہے جہاں ان پر حملے ہوسکتے ہیں اور اس کی مذمت بھی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کل بھی دھمکیاں لگائی ہیں اور کہا ہے کہ اقتدار کا فیصلہ نواز شریف کریں گے جبکہ الیکشن کا فیصلہ وہ خود کریں گی تو آئین اور ادارے کیا کریں گے ، اس صورتحال میں ان کی کیا مذمہ داری رہ جاتی ہے؟

انہوں نے بتایا کہ اگر مریم نواز کی بات مان لی جاتی ہے تو پھر آئیں کے کاغذ پھاڑ کر اس پر پکوڑے ہی کھائے جاسکتے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ ان کی اپنی پارٹی ایک بہت بڑی توڑ پھوڑ کا شکار ہے لہٰذا مریم نواز اداروں کو دھمکیاں دینے سے باز رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئیں ہی پاکستان میں سپریم ہوگا کیونکہ آئین کے سپریم ہونے کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کے عوام سپریم ہیں اور اگر آئین کی بالادستی نہیں ہے تو پاکستان کے عوام کی بالادستی نہیں ہے، اس لئے پاکستان کے عوام آئین کی بالادستی کے لئے آخری حد تک جائیں گے اور ہم بھی کوشش کریں گے کہ آئیں کی بالادستی ہمیشہ قائم رہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ آئین کی بالادستی کے  مقصد کے تحت آج ہمارے 400 سے زائد اراکین مختلف جیلوں میں قید ہیں، انہوں نے اپنی گرفتاریاں ازخود دی ہیں جبکہ کسی اور جماعت نے اتنی بڑی تعداد میں گرفتاریاں نہیں دی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر