مریم نواز اور شہباز شریف کی بریت کیخلاف تحریک انصاف کا سپریم کورٹ سے رجوع
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور وزیراعظم شہباز شریف کی بریت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز کی ایوین فیلڈ ریفرنس میں بریت اور شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بریت کو باقاعدہ چیلنج کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے متفرق درخواست اداروں پر اثر انداز ہونے سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں دائر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈریفرنس میں سزاؤں کا فیصلہ کالعدم، ہائیکورٹ نے مریم نواز کو بری کردیا
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز کی بریت کے ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنا نیب کا کام تھا۔ نیب نے اپیل جان بوجھ کر دائر نہیں کی اور سپریم کورٹ بھی کہہ چکی ہے کہ حکومت میں بااثر لوگ تحقیقات اور کیسز پر اثرانداز ہوریے ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ شہباز شریف کی ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کو بھی چیلنج کیا گیا ہے، ان کو بھی غیر قانونی طور پر ایف آئی اے کے مقدمے میں ریلیف ملا۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں شہباز اور حمزہ بری
دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف کی بریت بھی حکومت میں آنے کے بعد اداروں پر اثر انداز ہوکر کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ مریم نواز کی بریت خلاف قانون ہے عدالت اس کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
