ہمیں فیلڈ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے، فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کو فیلڈ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم سنیئر ڈپٹی کنونئیر فاروق ستار نے کہا کہ 20 فروری سے ڈیجیٹل مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوا جس میں عوام کو اختیار دیا گیا کہ خود کو بطور شہری رجسٹرد کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مرحلے میں ہر ایک شہری کا رجسٹرڈ ہونا ممکن نہیں تھا کیونکہ ہر ایک کے پاس تمام لیپ ٹاپ یا اسمارٹ فون کی سہولت آج بھی موجود نہیں ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اصل مردم شماری فیلڈ کی ہے اور اس عمل میں ایک ایک پاکستانی کو گنوانا ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ڈی فیکٹو کی بنیاد پر مردم شماری ہونی چاہیئے اور کراچی میں 16 ہزار بلاکس نہیں بلکہ 25 ہزار بلاکس بننے چایئے کیونکہ 16 ہزار بلاک میں 40 لاکھ گھر اتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: اگر کراچی کو اپنا حق لینا ہے تو مردم شماری میں خود کو گنوانا ہے، فاروق ستار
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایک عمارت کو ایک گھر گنا گیا تھا جبکہ جو یہاں کا پانی ، سڑکیں اور دیگر بنیادی ضروریات استعمال کر رہا ہے اسے یہاں ہی گنا چانا چایئے اور مردم شماری میں ڈیوٹی میں جانے والی خواتین کے تحفظات کا انتظام ہونا چایئے ۔
انہوں نے کہا کہ میں جماعت اسلامی ، ٹی ایل پی ، ایم ڈبلیو ایم سمیت دیگر سے کہتا ہوں کہ مہنگائی کے ساتھ ساتھ مردم شماری کے حوالے سے حکمت عملی بنانی چایئے اور ہمیں فیلڈ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بھی کرنا چاہیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی ایسٹ آفس کے دفتر سے یہ ہدایت دی جارہی ہے کہ 5 سال سے کم بچے کو نہیں گنا جائے ۔
اس سے قبل امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مردم شماری کا کام شروع نہیں ہوسکا ہے اور کراچی کی کاؤنٹنگ نہیں ہورہی ہے جبکہ ڈیجیٹل مردم شماری میں رجسٹریشن رک رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گنتی درست ہوئی تو وڈیروں کا خاتمہ ہوجائے گا اور صحیح ووٹ کاسٹ ہوئے تو جاگیرداروں کا خاتمہ ہوجائے گا اور سندھ کاوزیراعلیٰ کراچی سے بھی بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو جس جگہ رہائش پذیرہےاسکی گنتی بھی وہیں ہوگی اور شناختی کارڈ کے مطابق سب کی ویری فکیشن بھی ہونی چاہیے لیکن جعلی مردم شماری کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
