Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر کراچی کو اپنا حق لینا ہے تو مردم شماری میں خود کو گنوانا ہے، فاروق ستار

Now Reading:

اگر کراچی کو اپنا حق لینا ہے تو مردم شماری میں خود کو گنوانا ہے، فاروق ستار
فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر کراچی کو اپنا حق لینا ہے تو مردم شماری میں خود کو گنوانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ملک میں مردم شماری کا انعقاد ہر دس سال بعد ہوتا ہے  لیکن گزشتہ مردم شماری 17 سال بعد ہوئی  اور موجودہ مردم شماری 5 سال بعد ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس مردم شماری کا کریڈٹ ایم کیو ایم پاکستان کا حق ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ2017  میں کراچی کے ساتھ بڑی ناانصافی ہوئی، ہماری آبادی کو آدھے سے بھی کم دکھایا گیا جس کے لئے ہم نے فلور آف دی ہاؤس شور مچایا  تھا لیکن اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہماری بات پر 5 فیصد سیمپل مردم شماری کا کہا گیا  اور اسکے بعد پی ٹی آئ کی حکومت نے ہمارے مطالبے پر مکمل مردم شماری کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اتفاق رائے کے بغیر مردم شماری

Advertisement

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں کراچی والوں سے یہ اپیل کروں گا کہ وہ خود کو گنوائیں  کیونکہاگر کراچی کو اپنا حق لینا ہے تو خود کو گنوانا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آغاز آج 20 فروری سے شروع ہوچکا ہے  اور پہلے مرحلے میں ہر شہری خو ویب پورٹل پر جاکر خود کو رجسٹر کروانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلہ مرحلہ 20 فروری سے 2 مارچ تک خود شماری کا ہے جبکہ دوسرا مرحلہ 1 مارچ سے 30 مارچ تک جاری رہے گا اور ان 30 دنوں میں ہر محلے کے 500 گھروں کو گنا جائیگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1 مارچ سے 15 مارچ تک 250 گھروں کے افراد کو گنا جائیگا جبکہ 16 مارچ سے 30 مارچ تک 250 گھروں کے افراد کو گنا جائیگا جس دوران تمام شہریوں کی ذمہ داری کے وہ اپنے آپکو لازمی شمار کروائیں ۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت اور مختلف ادارے کراچی کو کہیں 3 کروڑ بتاتے ہیں اور کہیں 4 کروڑ بتاتے ہیں، ہمیں خدشہ ہے کہ مردم شماری کا یہ میچ بھی فکس میچ ہے  تاہم میری سندھ کے تمام شہریوں خصوصا کراچی حیدرآباد سکھر نواب شاہ اور میرپور خاص کے شہریوں سے اپیل کرتا ہوں  کہ شمار کنندہ جہاں جہاں جس جس گھر میں آئیں انہیں لازمی گنا جائے ، ہر فلیٹ، گھر، جھگی کو علیحدہ علیحدہ گنا جائے ۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ 2017 کی مردم شماری میں ہر پوری پوری عمارتوں کو ایک فلیٹ گنا گیا جو کہ زیادتی تھی  جبکہ ایک ایک عمارت میں 100، 100 فلیٹس ہوتے ہیں اورتمام شہریوں کو اس حوالے سے پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے نمائندوں سے تعاون کرنا ہے

Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ ہر وہ شخص جو کراچی میں رہتا ہے اور یہاں کھاتا کماتا ہے اسکو شمار کیا جائے ، ہم نے اس بات پر اصرار کیا کہ مردم شماری ڈی فیکٹو اصول کے مطابق مردم شماری ہونی چاہئے  کیونکہ پوری دنیا میں مردم شماری ڈی فیکٹو اصول کے تحت ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر