Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمزہ عباسی کابھارت میں جاری فسادات پرگہری تشویش کااظہار

Now Reading:

حمزہ عباسی کابھارت میں جاری فسادات پرگہری تشویش کااظہار

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مسلمانوں کیخلاف ہونے والی دہشتگردی پر اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ دنیا بھارت میں جاری فسادات کا نوٹس لے ورنہ یہ تشدد کی لہرسنگین صورتحال اختیار کر جائے گی۔

سمجی روبطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرٹویٹ کرتے ہوئےپاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ نئی دہلی میں متعدد مسلمانوں کو سڑک پر قتل کر دیا گیا، مسجد کو نقصان پہنچایا گیا، مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو بھی جلا دیا گیا۔

Advertisement

اداکار نے مزید لکھا کہ دہلی میں ہندو انتہاپسندوں کی دہشت گردی جاری ہے۔ حمزہ علی عباسی نے نئی دہلی کی صورتحال پر دنیا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حمزہ عباسی کے ٹویٹ پرسوشل میڈیا صارفین نے بھی ردعمل دیتے ہوئے بھارت میں جاری انتہا پسندی اور دہشت گردی کو اجاگر کیا۔

Advertisement

ایک صارف نے کہاکہ ہندوتوا کرونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

Advertisement

ایک صارف نے کہاکہ عالمی برادری مودی کیخلاف  آواز اٹھائے۔

ایک صارف نے کہاکہ بھارتی انتہاپسند پوری دنیا کیلئے خطرہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نئی دہلی میں اُس وقت فسادات پھوٹ پڑے جب شمال مشرقی علاقوں میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر ہندو انتہا پسندوں نے حملے کیے تھے۔ ان حملوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ جھڑپوں کے دوران متعدد پٹرول پمپس، گاڑیوں اورسرکاری املاک کو جلا دیا گیا۔ حالات قابو سے باہر آئے تو بزدل مودی حکومت  بھارتی دارالحکومت میں فوج کو طلب کرلیا۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دہلی پولیس نے شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر شدید تشدد کیا ہے اور ڈنڈوں سے مارکر انہیں لہوہان کردیا ہے، ظلم کا یہ سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوا تھا کہ زخمی نوجوانوں سے زبردستی بھارتی کا قومی ترانہ سنانے کی فرمائش کرکے ان سے قومی ترانہ بھی سنا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر