
حکومت نے کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریفک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفا قی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹریک پر چلنے والی چاروں ٹرینوں کو بند کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ کرونا وائرس کے باعث پاک ایران بارڈر بند ہونے کے باعث کیا گیا۔
وزیر ریلوے نے شہریوں سے اپیل کی ہے جنہوں نے اپنا سامان بک کرایا ہے وہ اپنا سامان واپس لے لیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سے ملحقہ 9 سوکلو میٹر طویل ایرانی سرحد کے آس پاس رہنے والوں کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
کورونا وائرس کا جان لیوا سفر جاری، مشرق وسطیٰ پہنچ گیا
کرونا وائرس کے ایران میں پھیلنے سے پاک ایران سرحد بند ہونے سے پاکستان کے بشیتر سرحدی علاقون میں تفتان، ماشکیل، مند، پنجگور اور جیونی کے لوگوں کی زندگی کا انحصار زیادہ تر ایران سے آنے والی اشیاء خورد ونوش و ایندھن پر ہے۔
سرحدی کی بندش سے ان علاقوں میں غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
سرحدی علاقوں تک پاکستان مصنوعات کا پہنچانا طویل فاصلے کے سبب کم ہے جبکہ ان علاقوں میں ایرانی ڈیزل، پیٹرول، ایل پی جی، پھل اور سبزیوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش با آسانی سستے داموں دستیاب ہوتی ہیں۔
کرونا وائرس کے منڈلاتے خطرات کے باعث پاک ایران سرحد اگر طویل عرصہ کے لئے بند کر دی گئی تو سرحدی علاقوں میں غذائی قلت کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کا مسئلہ بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News