
پی ایس ایل 5 میں آج ملتان سلطان اور پشاور زلمی کا میچ ہو گا جبکہ پہلی بار ملتان میزبانی کریگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ فائیو میں دو دن آرام کے بعد آج سے پھر ایکشن کا آغاز ہوگا، شام 7 بجے ملتان سلطان اور پشاور زلمی کے میچ کا آغاز ہو گا۔
ملتان سلطان کی کپتانی شان مسعود اور پشاور زلمی کی کپتانی ڈیرن سیمی کریں گے۔
سیمی نے کینسر کے مریض بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں
واضح رہے کہ اپنےآخری میچ میں پشاور زلمی نے کامیابی جبکہ ملتان سلطان کو شکست ہوئی تھی۔
پی ایس ایل 5 کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت اسلام آباد یونائٹڈ سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دوسرا نمبر ہے،ان دونوں ٹیموں نے 2،2 میچوں میں کامیابی سمیٹی اور ایک ایک میچ میں ہار بھی ان کا مقدر بنی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News