Advertisement
Advertisement
Advertisement

توشہ خانہ کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست خارج

Now Reading:

توشہ خانہ کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست خارج
توشہ خانہ

سابق وزیراعظم عمران خان کی کل عدالتی پیشی کی جگہ تبدیل

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف  توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست خارج  کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  عمران خان کی جانب سے وکیل قیصر امام، بیرسٹر گوہر اور علی بخاری نے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں درخواست دائر کی۔

وکیل قیصر امام نے عدالت سے استدعا کی کہ پرائیویٹ کمپلیننٹ میں وارنٹ جاری کرنے سے کسی حد تک روکا گیا ہے۔ عدالت عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرے ۔

Advertisement

سیشن جج ظفر اقبال نے کہا کہ عمران خان کے وکلا نے 28 فروری کو صبح ہی کہہ دیا تھا وہ نہیں آئیں گے ۔

عدالت نے مختصر سماعت کے بعد ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورہائی کورٹ نے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ توشہ خانہ کو بیانِ حلفی سمیت طلب کرلیا

بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان  کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی درخواست خارج کر دی۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے عمران خان  کے ناقابل ضمانت وارنٹ  گرفتاری عدم حاضری پر جاری کیے تھے۔ اسلام آباد پولیس کل لاہور میں ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کرانے بھی پہنچی تھی۔

عمران خان کے خلاف کیس کل سماعت کے لیے مقرر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر