امریکی عدالت نے میکسیکو کے مشہور اسمگلر ایل چاپو کو عمر قید سنادی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق منشیات کی دنیا کےگاڈ فادر اور میکسیکو کا اسمگلر ایل چاپو کو امریکی عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ 12 ارب 60 کروڑ ڈالرجرمانہ بھی بھرنا ہو گا۔
ایل چاپو کو فروری میں منشیات اسمگلنگ کیس میں امریکی عدالت نے مجرم قرار دیا تھا ۔ 62 سالہ منشیات اسمگلر کو ٹرائل کے لئے خصوصی طور پر امریکا لایا گیا تھا ۔ ایل چاپو گزمین دو دفعہ میکسیکو کی جیل سے فرار بھی ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
