Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئی سیاسی گروہ حکومت کی رٹ کو چیلنج نہیں کرسکتا، اعظم نذیر تارڑ

Now Reading:

کوئی سیاسی گروہ حکومت کی رٹ کو چیلنج نہیں کرسکتا، اعظم نذیر تارڑ
اعظم نذیر تارڑ

کوئی سیاسی گروہ حکومت کی رٹ کو چیلنج نہیں کرسکتا، اعظم نذیر تارڑ

وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی گروہ حکومت کی رٹ کو چیلنج نہیں کرسکتا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کے مناسبت سے پاکستان کی نڈر اور محنتی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،  خواتین کا اس ملک میں تمام شعبوں میں قلیدی کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں نظر ڈالیں تو فاطمہ جناح، بینظیر بھٹو اور عاصمہ جہانگیر جیسی رول ماڈل مثالیں موجود ہیں، ہمیں یہ عزم کرنا ہے ملک کی آدھی آبادی خواتین کی عزت اور حقوق کیلئے کام کرنا ہے۔

اعظم نذیر نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں بسنے والی خواتین کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے، اس ماڈرن دور میں جو قومیں خواتین کے ساتھ ملکر کام نہیں کرتی وہ ترقی نہیں کر سکتی ہیں۔

عمران خان کو اپنے ماضی پر نظر دہرانی چاہیے

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان اپنے دور حکومت میں جس طرح کی پالسی رکھی اور اپوزیشن پر مظالم ڈھائے سب کو پتہ ہے، ان کے دور میں عدلیہ کسی نہ کسی شکل میں دباؤ کا شکار رہی ہے، انکے دور میں اداروں کو استعمال کر کے سیاسی مخالفین کو دبانے کی کوشش کی۔

انکا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کو آئین پاکستان کے مطابق عدم اعتماد لاکر تبدیل کیا، انکا رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں تھا، ان کے دامن میں سیاہ دبے موجود ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سیاسی مقاصد ماضی کے حوالے سبکو علم ہے، قانون سب کو ایک نظر سے دیکھتا ہے یہی آئین پاکستان ہمیں حق دیتا ہے، شخصیات کے حوالے سے عدلیہ کے کچھ فیصلوں پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔

اعظم نذیر نے کہا کہ عمران خان ماضی میں لاڈلہ رہا ہے، تنقید پر اداروں کے سربراہوں کو بھی خود احتسابی دیکھنا چاہیے، سپریم کورٹ کے اختیارات کے کچھ چیف جسٹس افتخار چوہدری، ثاقب نثار، آصف کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد زیر بحث کیوں ہیں۔

آئین کے تحت ہر عدالت کی تکریم بالا ترہے

انہوں نے کہا کہ آج بھی عمران خان اپنے دامن پر دیکھے وہ کیا کر رہے ہیں، آج عدالتیں بلاتی ہیں تو عمران خان اپنی مرضی سے جانے کا تعین کرتے ہیں، عمران خان انصاف سب کیلئے یکساں کا نعرہ لگا کر اپنی مرضی چلا کر عدالتوں کا مذاق اڑا رہے ہیں، عدالتوں پر تنقید دونوں اطراف سے ہوتی ہے، عدالتی احکامات پر سبکو سر تسلیم خم کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کو ایک پلاننگ اور انجینئرنگ کے ذریعے ہٹایا گیا، نواز شریف نے تنقید ضرور کی لیکن فیصلے پر جوڈیشل پروسس کا سامنا کیا سب کو علم ہے، نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو لندن میں چھوڑ کر عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ پچھلے تین ماہ سے اسلام آباد کی عدالت عمران خان کو احکامات دے رہی ہے لیکن وہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے ہیں، ان کے خلاف فیصلے آتے ہیں تو وہ عدالتوں پر چڑھائی کرتے ہیں، عمران خان ساڑھے تین سال سے اشتہاری رہے اور وزیر اعظم بنے رہے۔

عمران خان بات کرنے کو تیار ہیں تو ہم پرانی چیزیں بھول کر آگے بڑھینگے

انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ مضبوط ہونی چاہیے، عمران خان کیلئے تو اتوار کو بھی عدالت کھلی ہے، سیاست گفت شنید اور منتق سے قائل کرنے کا نام ہے۔

اعظم نذیر نے کہا کہ عمران خان خلوص نیت سے بات کرنے کو تیار ہیں تو ہم پرانی چیزیں بھول کر آگے بڑھیں گے، میں ذاتی طور پر ملک کو مضبوط کرنے کیلئے وزیر اعظم اور قیادت سے بات کرنے کو تیار ہوں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کوئی سیاسی جماعت الیکشن سے نہیں بھاگتی ہار جیت سیاست کا حصہ ہیں، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال بہتر ہو تو چار پانچ ماہ بعد الیکشن کرانے کو تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر