Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمام جماعتیں سیاسی سرگرمیاں کررہی ہیں، ہماری ریلی پر پابندی ہے، عمران خان

Now Reading:

تمام جماعتیں سیاسی سرگرمیاں کررہی ہیں، ہماری ریلی پر پابندی ہے، عمران خان
عمران خان

عمران خان کا بدھ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں تمام جماعتیں سیاسی سرگرمیاں کر رہی ہیں لیکن نگران حکومت نے صرف ہماری ریلی پر پابندی لگائی ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح پنجاب کی نگران حکومت نے ہماری جماعت کی انتخابی ریلی پر پابندی عائد کی، ہمیں 80 کے قریب مقدمات میں الجھایا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری جماعت کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہے۔

آئندہ الیکشن پی ٹی آئی انتخابی مہم کے بغیر لڑے گی؟

عمران خان نے کہا کہ لاہور میں تمام جماعتیں سیاسی سرگرمیاں کر رہی ہیں لیکن نگران حکومت نے صرف ہماری ریلی پر پابندی لگائی ہے، میں پوچھتا ہوں کہ ہمیں الیکشن مہم چلانے کی اجازت ہے یا نہیں کیونکہ ایک طرف میرے خلاف 80 مقدمات قائم کیے گئے ہیں اور میرے جماعت کے لوگوں پر بھی مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔

Advertisement

سابق وزیر اعظم نے الزام عائد کیا کہ اب جب ہم اپنی انتخابی مہم لانچ کرنا چاہ رہے ہیں تو وہ بھی نہیں کرنے دے رہے، آئندہ الیکشن پی ٹی آئی انتخابی مہم کے بغیر لڑے گی؟

انتخابی جلسوں کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل جلد ہی دیں گے

Advertisement

عمران خان نے پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے 8 اور 12 مارچ کو پی ٹی آئی کی ریلی پر پابندی عائد کرنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم پیر کو لاہور ہائی کورٹ سے ریلی کی اجازت لے رہے ہیں۔ وہ فیصلہ کریں کہ کیا یہ الیکشن انتخابی مہم کے بغیر لڑا جائے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اب صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں کم وقت رہ گیا ہے اور اس سلسلے میں وہ انتخابی جلسوں کے حوالے سے اپنا پورا لائحہ عمل جلد ہی دیں گے۔

میری جان کو خطرہ ہے

اپنے خلاف مقدمات میں عدالت میں پیش ہونے کے سوال کے جواب میں عمران خان نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے خلاف مقدمات میں عدالت میں پیش ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے مگر میری جان کو خطرہ ہے اس لیے عدالت سے تحفظ مانگ رہے ہیں اور اگر وہ یہ سیکیورٹی نہیں دی سکتی تو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت دے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میرے وکلا پیر کے روز اسلام آباد میں ہونے والی توشہ خانہ کی عدالتی سماعت میں پیش ہوں گے، وزارتِ داخلہ نے بڑے واضح طور پر کہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، میں عدالت سے یہی کہہ رہا ہوں کہ اگر جان خطرے میں ہے تو سیکیورٹی دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر