Advertisement
Advertisement
Advertisement

توشہ خانہ کا ریکارڈ کھل گیا تو شریف فیملی کےچاروں طبق روشن ہوجائینگے، پرویزالہیٰ

Now Reading:

توشہ خانہ کا ریکارڈ کھل گیا تو شریف فیملی کےچاروں طبق روشن ہوجائینگے، پرویزالہیٰ
پرویزالہیٰ

توشہ خانہ کا ریکارڈ کھل گیا تو شریف فیملی کے چاروں طبق روشن ہوجائیں گے، پرویزالہیٰ

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کا ریکارڈ کھل گیا تو شریف فیملی کے چاروں طبق روشن ہوجائیں گے ۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے سیاسی شخصیات کی ملاقات ہوئی ہے ۔

ملاقات میں چوہدری پرویز الہیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی کامیاب ریلی کے بعد ن لیگ کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں، ریلی میں کارکنان کا جوش و جذبہ اور تاریخی استقبال قابلِ دید تھا ۔

ن لیگ کی ہر کارستانی الٹی پڑھ رہی ہے

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ہر کارستانی اللہ کے فضل سے الٹی پڑھ رہی ہے توشہ خانہ اس کی سب سے بڑی مثال ہے ۔

Advertisement

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے 1990 سے 2001 تک توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ، 90  سے 2001 تک کا توشہ خانہ کا ریکارڈ کھل گیا تو ان کو سمجھ آ جائے گی ، شریف فیملی کے چاروں طبق روشن ہو جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے حوالے سے حکومت کا یوٹرن

انکا کہنا ہے کہ شریف فیملی نے 90 سے 2001 تک توشہ خانہ کو ذاتی خزانہ بنائے رکھا، نواز شریف کے اور بھی راز کھل سکتے ہیں کیا کیا لیا اور کس کس کو دیا ۔

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر نے مزید کہا کہ انشاء اللہ مینار پاکستان میں اتوار کا جلسہ ملک کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہو گا، مسلم لیگ ن کے تابوت میں یہ جلسہ آخری کیل ثابت ہو گا ۔

واضح رہے کہ ملاقات کرنے والوں میں اوورسیز پاکستانی اقبال اولکھ، واسع خان، شیخ عمر، کنول نسیم و یگر بھی موجود تھے ۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر