Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈرامہ عہد وفا کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟

Now Reading:

ڈرامہ عہد وفا کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں مشہور ہونے والا ڈرامہ عہد وفا ریٹنگز کے نئے ریکارڈز بنانے میں کامیاب ہوگیا،اس ڈرامے کا ہر کردار اپنے منفرد انداز سے مداحوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے۔

مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے کردار نوجوانوں میں بے حد مقبول ہورہے ہیں، بلکہ صرف نوجوان ہی نہیں تقریباً ہرعمر کے افراد اس ڈرامے کو بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔

منفرد ڈرامہ پاک فوج کے تعاون سے بنایا گیا ہے، ڈرامےکے جس عنصر نے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کروایا وہ ہے اس کی منفرد کہانی اور ڈرامے کی ہدایت کاری ہے۔

حال ہی میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اس کی چند تصاویر وائرل ہوگئیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعد اور دعا اسٹیج پرموجود ہیں اور ان کے پیچھے کھڑے ہیں سعد کے دوست شہریار، شارق اور شاہ زین ۔ بظاہر تصاویر کو دیکھ کے معلوم ہوتا ہے کہ آئندہ قسطوں میں دعا اور سعد کی شادی ہوجائے گی۔

تاہم ان تصاویر کے علاوہ دو اور تصاویر وائرل ہوئیں جو اندازے ک مطابق آخری قسط کی ہوں گی، یہ تصویریں سی ایم ایچ اسپتال کی ہیں جن کے وائرل ہونے کےبعد عوام کا تجسس ماند پڑ گیا۔کیونکہ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ ڈرامے کی آخری قسط میں سعد شہید ہو جائے گا البتّہ اس حوالے سے تصدیق تو ڈرامے کی آنے والی اقساط میں ہی ہوگی۔

Advertisement

 

 

 

عہدِ وفا میں رانی کا کِردار ادا کرنے والی اداکارہ زارا نور عباس نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں ان کے ہمراہ عثمان خالد بٹ، ڈرامے کے ہدایت کار سیفی حسن اور دیگر ٹیم موجود ہے، پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ‘شاہ زین اور رانی کی شوٹ ختم ہو چکی ہے’۔

اداکارہ نے مزید لِکھا کہ ّمیرے پاس بہت کچھ ہے کہنے کو لیکن میں آخری قسط کا انتظار کروں گیٗ۔

Advertisement

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں بھی وائرل ہوئیں تھیں کہ ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے بعد’عہدِ وفا ‘ کی آخری قسط بھی پاکستان بھرمیں بڑی اسکرین پر دکھائی جائں گی۔

سیفی حسن کی ہدایت کاری میں بننے والا یہ ڈرامہ 24 اقساط پر مشتمل تھا لیکن عوام میں انتہائی مقبولیت حاصل کر نے کے بعد ڈرامے کی مزید اقساط کی شوٹنگ کی گئی اور اب ڈرامہ اپنے اختتامی مراحل میں بھی داخل ہو چکا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر