Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا چھپ کر بیٹھنا سیاست پر بدنما داغ ہے، خورشید شاہ

Now Reading:

عمران خان کا چھپ کر بیٹھنا سیاست پر بدنما داغ ہے، خورشید شاہ
خورشید شاہ

عمران خان کا چھپ کر بیٹھنا سیاست پر بدنما داغ ہے، خورشید شاہ

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا یوں چھپ کر بیٹھنا سیاست پر بدنما داغ ہے۔

لاہور کی صورت حال سے متعلق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی پارٹی ہے، سیاسی پارٹی کا لیڈر چھپتا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یوں چھپ کر بیٹھ جانا اچھا تو نہیں ہے، ان کا چھپ کر بیٹھنا سیاست پر بدنما داغ ہے، میں نے اپنی سیاسی زندگی میں کسی کو اس طرح چارپائی کے نیچے چھپتے نہیں دیکھا۔

عدالتوں کو اپنا کام کرنا چاہیے

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ عمران خان کے گھر سے پیٹرول بم پھینکے گئے، ہم نے جلسوں میں سیاست دانوں کو شہید ہوتے دیکھا ہے۔

Advertisement

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ہم نے سیاستدانوں کو جیل میں پھانسی کی سزا کے انتظار میں بیٹھے دیکھا ہے، یہ لوگ عدالتوں کی عزت وتکریم ختم کرنا چاہتے ہیں، عدالتوں کو اپنا کام کرنا چاہیے۔

زمان پارک میں ہنگامہ آرائی

واضح رہے کہ گزشتہ روز مان پارک سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنان میں تصادم ہوا تھا ۔

پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان پتھراؤ اور شیلنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری  رہا جبکہ پولیس کی جانب سے شیلنگ اور پتھراؤ کے باعث زمان پارک میں مقیم رہاشیوں کی املاک کو نقصان پہنچا ۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: زمان پارک میں ہنگامہ آرائی ، عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین پر مقدمہ درج

اس کے علاوہ آنسو گیس کی شیلنگ اور پتھراؤ کے باعث کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے  جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث زمان پارک کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیل لگنے سے کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ شیر خوار بچے بھی آنسو گیس سے شدید متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کئی شہروں میں مقدمات درج

Advertisement

علاوہ ازیں مسلح پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر سیدھے فائر اور شیلنگ کی جس کے بعد ایک بار پھر زمان پارک کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا ۔

پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 51 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 8 شہری بھی زخمی حالت میں اسپتال منتقل ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر