Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج یوم تشکر بھی ہے اور یوم عزم بھی

Now Reading:

آج یوم تشکر بھی ہے اور یوم عزم بھی

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارنے کہا ہے کہ 27فروری جارحیت کے خلاف مسلح افواج کےعزم کا دن ہے، اس دن سرپرائز دینے کاخواہشمند دشمن سرپرائز لے کر واپس لوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نےمیڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر مشکل وقت آیا توعوام اور افواج نے بہادری دکھائی،آج یوم تشکر بھی ہے اور یوم عزم بھی۔

ڈی جی آئی ایس پی نے کہا کہ ہم ہرقیمت پر ملکی سلامتی کا تحفظ کریں گے، دشمن کی ہر سازش سے بخوبی آگاہ ہیں،پاکستان نے دن کی روشنی میں بھرپور جواب دیا، دو بھارتی طیارے مار گرائے۔

ان کا مزید کہناہے کہ مشرقی سرحد پر مسلسل بھارت سے خطرات درپیش ہیں،پاکستان کی 2019 میں سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں،2019میں پاک بھارت جنگ دستک دے چکی تھی۔

Advertisement

میجر جنرل بابر افتخارنے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا،آپریشن کے دوران 17 ہزار دہشت گردمارےگئے،آپریشن کے دوران 400ٹن سے زائد بارودی مواد قبضے میں لیاجبکہ ہزار سے زائد القائدہ کے دہشت گرد پکڑے اور مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد طویل جنگ کی حالیہ کڑی ہے،آج پاکستان میں کھیل کے میدان آباد ہیں،46ہزار مربع کلو میٹرکاعلاقہ دہشت گردوں سے پاک کردیا،بھارت نے بوکھلاہٹ میں اپنا جہاز مار گرایا، ردالفساد کی آخری اسٹیج پرامن پاکستان ہے۔

میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ جنگیں حب الوطنی اور عوام کی طاقت سے جیتی جاتی ہیں،افواج پاکستان نے عوام کی امید پر اتر کر دکھایا، تمام شہدا کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

کشمیر میں بھارتی تسلط سے متعلق انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر انسانی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ بنتاجارہا ہے، انسانی حقوق کونسل نے بھارت کی سازش کو بے نقاب کردیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی سے سیاحت تک کا سفر مشکل اور کٹھن تھا، پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ عوام کی طاقت سے جیتی ہے۔

بھارتی گیدڈ بھپکیوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ جنگ ہوئی تو نتائج خطرناک ہونگے، اندرونی سازش سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کھیل کھیل رہا ہے۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کرونا وائرس کے حملے سے متعلق کہا کہ کروناوائرس کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں، ہم کرونا وائرس سے متعلق حالات کو مانیٹر کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر