Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو بری طرح پامال کیا گیا، فواد چوہدری

Now Reading:

زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو بری طرح پامال کیا گیا، فواد چوہدری
فواد چوہدری

زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کو بری طرح پامال کیا گیا، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو بری طرح پامال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم زمان پارک میں پریس کانفرنس کرنا چاہتے تھے لیکن تمام راستے بند ہیں جبکہ آرٹیکل 15 رائٹ دیتا ہے شہریوں کو آزاد نکل حرکت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے فارن اور معاشی پالیسی تباہ ہوگئی ہے لیکن ان کے لیے ایک بات تنگ کر رہی کہ عمران خان کو کیسے گرفتار کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کو بری طرح پامال کیا گیا، زمان پارک میں ہونے والا ظلم کیمرے کی آنکھ نے دیکھا، آج زمان پارک میں جو ہوا وہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑائی گئیں، عمران کشور کو پولیس نے نامزد کیا لیکن اسے بھی آپریشن کی اطلاع نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں؛ لاہور: زمان پارک پر آپریشن، پولیس عمران خان کے گھر میں داخل

Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ، ہمشیرہ اور ملازمین کو حراساں کیا گیا، جسٹس طارق شیخ کو کہا اجازت لے کر سرچ آپریشن کیا گیا، شیر جب گھر سے نکلا تو بھیڑیوں نے ان کے گھر پر حملہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ اسلام آباد جارہے لیکن واپس آنا پڑا، عمران خان کورٹ کے آرڈر پر اسلام آباد جارہے تھے لیکن انہیں پیش نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آئی جی پولیس اور دیگر افسران پر توہین عدالت کا کیس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس ایکشن پر توہین عدالت کی درخواست دائر

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے جو پریس کانفرنس کل کی اس کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے، مریم نواز اور مریم اورنگزیب توشہ خانہ کی سب سے بڑی ملزم نکلیں۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک گیر احتجاج کی کال دی جارہی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر