Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمان پارک میں آپریشن، پولیس عمران خان کے گھر میں داخل

Now Reading:

زمان پارک میں آپریشن، پولیس عمران خان کے گھر میں داخل
زمان پارک

لاہور: زمان پارک پر آپریشن، پولیس عمران خان کے گھر میں داخل

لاہور میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ پر پولیس کی جانب سے آپریشن کے دوران کارکنان کی گرفتاریاں  شروع کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس کی جانب سے زمان پارک جانے والے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا  ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔

سی سی پی او لاہور اور دیگر افسران پہنچ گئے ہیں جبکہ واٹر کینن اور دیگر چیزیں پہنچا دی گئی ہے۔

اس موقع پر کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ پولیس نے متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

Advertisement

بعدازاں پولیس  کی جانب سے کرین کے ذریعے زمان پارک اور عمران خان کے گھر کا دروازہ توڑ کر اند داخل ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ہیوی مشینری سے زمان پارک کے باہر لگی تمام رکاوٹیں اور خیمے اکھاڑ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ زمان پارک میں کارکنوں کے علاوہ کوئی بھی مرکزی یا صوبائی قائدین میں موجود نہیں ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی آج توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے باعث عدالتی حکم پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

سیکیورٹی انتظامات کی پیش نظر شہر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہےجبکہ جی الیون میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: جی الیون میں انٹرنیٹ سروس بند

شہر بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کی پیش نظر جی الیون چوک آنے والے پی ٹی آئی ورکرز کو پولیس نے گرفتار کرنا شروع کردیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی خواتین ورکرز کے علاوہ کسی ورکرز کو جی الیون چوک نہیں آنے دیا جارہا ہے۔

گرفتار ورکرز کو دو قیدی وین جی الیون چوک سے لیکر روانہ ہوگئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
یونیورسٹی آف سرگودھا کا فٹ بال گراؤنڈ میدان جنگ میں بدل گیا
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر
مصری شاہ میں سب انسپکٹر کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر