حسان خاور کا ٹوئٹ
پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پوری دنیا میں پاکستان کا تماشا بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیر انسانی سلوک کی جتنی بدترین اور بے تہاشہ مثالیں پچھلے کچھ عرصےمیں دیکھنے کو ملی شاید ہی کبھی تاریخ میں ملی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں؛ لاہور: زمان پارک پر آپریشن، پولیس عمران خان کے گھر میں داخل
پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے مزید کہا کہ طاقت اور قانون کے بےدریغ اور بربریت سے بھرپور استعمال نے پوری دنیا میں پاکستان کا تماشا بنا دیا ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت تمام متعلقہ ادارے اس کا نوٹس لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
