
عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانا ناقابل معافی ہے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانا ناقابل معافی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آج قانونی ٹیم کی میٹنگ بلائی ہے۔
آج قانونی ٹیم کی میٹنگ بلائ ہے،جس طرح لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑا کر عمران خان کی رہائش گاہ میں پولیس داخل ہوئ چادر اور چار دیواری کے ہر اصول کو پامال کیا گیا،چوری کی گئ،جوس کے ڈبے تک اٹھا کر لے گئے،معصوم لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو کچھ اسلام آباد میں ہوا۔ 1/1
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 19, 2023
انہوں نے کہا کہ جس طرح لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑا کر عمران خان کی رہائش گاہ میں پولیس داخل ہوئی، چادر اور چار دیواری کے ہر اصول کو پامال کیا گیا، چوری کی گئی، جوس کے ڈبے تک اٹھا کر لے گئے، معصوم لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ جو کچھ اسلام آباد میں ہوا یہ تمام واقعات پاکستان میں جاری آئینی بحران کا شاخسانہ ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانا ناقابل معافی ہے، ہائی کورٹ اپنے فیصلوں کا پہرہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ زمان پارک پر آپریشن، پولیس عمران خان کے گھر میں داخل
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تمام پولیس آفیسرز جنہوں نے غیر قانونی آپریشن کیا اور تشدد میں ملوث ہوئے ان پر پرچے درج کرا رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ امجد نیازی ایم این اے شیر افگن نیازی کا بیٹا، ریاستی جبر اور ستم کے یہ نشان لے کر اب پولیس حراست میں ہے، بے شرم حکومت بے شرم لوگ!
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آج میرے گھر پر حملہ کیا گیا جو توہین عدالت ہے۔ انہوں نے کس قانون کے تحت گیٹ توڑا، درخت اکھاڑ دیے، میرے گھر کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: میرے گھر کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے، عمران خان
انہوں نے کہا کہ اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ ہمارے لوگوں میں سے ایک کے ساتھ ایک ایس پی سرچ وارنٹ نافذ کرے گا۔ یہ بھاری ہتھیاروں سے لیس میرے گھر میں گھس گئے، حملہ میرے گھر پر اس وقت کیا جب میں اسلام آباد کی عدالت کیلئے روانہ ہوا، بشریٰ بی بی غیر سیاسی خاتون ہیں، گھر میں اکیلی تھیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ یہ چادر اور چارردیواری کی حرمت کے اسلامی اصول کی سراسر خلاف ورزی ہے، اپنے کارکنوں اور گھریلو عملے کے تشدد کیخلاف عدلیہ کے سامنے یہ معاملہ اٹھانے جا رہا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News