Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جب تک انصاف کا بول بالا نہیں ہوجاتا ہم احتجاج کرتے رہیں گے، آفتاب صدیقی

Now Reading:

جب تک انصاف کا بول بالا نہیں ہوجاتا ہم احتجاج کرتے رہیں گے، آفتاب صدیقی
آفتاب صدیقی

ن لیگ کا مقابلہ عوام کے ساتھ ہے، آفتاب صدیقی

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ جب تک انصاف کا بول بالا نہیں ہوجاتا ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل پنجاب میں پولیس نے بےشرمی کا مظاہرہ کیا، کل عمران خان کے نکلنے کے بعد گیدڑ اس کے گھر میں گھس گئے، منشیوں نے جس طرح حملہ کیا اس کی مزمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نہ آئین ہے نہ قانون ملک بنانا ریپبلک بن گیا ہے جبکہ  مہنگائی کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کراچی کے صدور اور عہدیداران کا شکر گزار ہوں، کراچی میں دو الیکشن ہونے جارہے ہیں، عوام الیکشن میں بھرپور بلے کا ساتھ دیں۔

آفتاب صدیقی نے کہا کہ 18 اپریل کو 11 یوسیز پر الیکشن ہوگا اس روز طاق راتیں ہوں گی، انشاللہ اب 11 یوسیز کا نتائج وہ نہیں جو پہلے تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ارسلان تاج کو گھر سے اغواء کیا گیا اور پھر جب ہم نے احتجاج کیا تو معلوم ہوا کہ اسے نامعلوم افراد میں شامل کرکے مقدمہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں؛ کشیدہ حالات کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہوگی، آفتاب صدیقی

 ان کا کہنا تھا کہ شاہنواز جدون کو گرفتار کیا، راجا اظہر کےخلاف اشتعال انگیز تقاریر پر مقدمہ کیا، گرفتار کارکن کو کہا کہ اس کا کان کاٹ دیں گے۔

 آفتاب صدیقی نے کہا کہ ارسلان تاج سے اب تک صرف دو دفعہ ملاقات ہوئی ہے، کہتے ہیں سندھ حکومت کی طرف سے اجازت نہیں ہے تو سندھ حکومت کو بتادیں مقافات عمل بھی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیماڑی کے 10 ورکرز کو گرفتار کیا گیا، کے پی ٹی میں کام کرنے والے ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا جس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ سندھ حکومت نے صوبے میں مقبوضہ کشمیر جیسے حالات بنا دیے ہیں، آفتاب صدیقی

Advertisement

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ ہمارے لیڈر نے پرامن احتجاج کرنے کی پالیسی دی ہے، ہم احتجاج تب تک کریں گے جب تک انصاف کا بول بالا نہیں ہوتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
کوریا اورپاکستان ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، چوہدری شافع حسین
خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی
کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر